؞   احیاء العلوم مبارکپور میں طلباء کی سالانہ بزم کا انعقاد
۱۲ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
مبارکپور (حوصلہ نیوز): جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور میں جمعرات کی صبح جامعہ کی انجمن "احیاء اللسان" کی اختتامی بزم منعقد ہوئی۔ بزم میں طلبہ نے مختلف قسم کے پروگرام پیش کئے۔
جمعرات کی صبح جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور میں طلباء کی سالانہ بزم کے اختتامی پروگرام میں قرآت، نعت پاک کے ساتھ ساتھ مخلتف موضوعات پر تقریریں پیش کیں۔ پروگرام کی صدارت استاذ جامعہ قاری شمیم انظر نے کی جب کہ نطامت کے فرائض التمش ایوبی مبارکپوری متعلم ششم عربی نے انجام دیا۔
بعدہ حسب پروگرام محمد سالم مبارک پوری متعلم درجہ فارسی، محمد فائز ابراہیم پوری متعلم عربی اول، عبد الصمد ارریاوی متعلم درجہ فارسی، الہی بخش مبارک پوری متعلم عربی چہارم، محمد سعود مبارک پوری متعلم عربی اول، محمد دلنواز ارریاوی متعلم عربی سوم اور محمد ریحان معروفی متعلم عربی چہارم نے مختلف علمی، سماجی اور اصلاحی عنوانات پر تقاریر پیش کیں۔

3 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.